لورکا کی نَو دریافت نظم، کلاسیکی اردو شعر اور چیخوف کا آخری سوئیٹر
فیڈریکو گارشیا لورکا سے میری پہلی شناسائی 2015ء میں ہوئی۔ ہمارے ایک دوست، لورکا کی شاعری پر ہسپانوی عربی شعراء کے اثرات، کی تحقیق میں مگن تھے، ہسپانوی اور عربی نہ جانتے تھے البتہ انگریزی خوب پڑھ رکھی تھی۔ نت نئی کتابیں، یہ مشکل مشکل نام! ہم نے بہ دقّتِ ہزار...

